26 فروری 2018 - 16:14
لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کر سکتی: سعد الحریری

حریری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ لبنانی حکومت طاقتور بنے اور فوج ہی کے تعاون سے تمام اسلحوں کی جمع آوری ہو۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپوٹنیک کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی وزیراعظم نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے لبنانی ایم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ حزب اللہ اسلحہ رکھنے کی خواہش نہیں رکھتی ہے، حزب اللہ نے اپنے وظیفے پر پورا پورا عمل کیا ہے۔

حریری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ لبنانی حکومت طاقتور بنے اور فوج ہی کے تعاون سے تمام اسلحوں کی جمع آوری ہو۔

وزیراعظم نے آئندہ انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں المستقبل پارٹی کی سیٹیں کافی کم ہونگیں تاہم انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ لبنان کے صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں  کہ حزب اللہ کا اسلحہ لبنان کے مفاد میں ہے۔

لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیل کی طرف سے خطرے کا سامنا ہے اور اس خطرے کے دفاع کے لیے حزب اللہ کا مسلح رہنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲